Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / چورسیا انڈین اوپن میں ہیٹ ٹرک کے لئے پر عزم

چورسیا انڈین اوپن میں ہیٹ ٹرک کے لئے پر عزم

 

نئی دہلی،۔13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )دفاعی چمپئن ایس ایس پی چورسیا، سابق چمپئن انربا لاہڑی اور یوروپین لیجنڈ تھامس بیورن سمیت معروف گولفر 8 تا11 مارچ تک گڑگاؤں کے ڈی ایل ایف گولف اینڈ کنٹری کلب میں ہونے والے 54 ویں انڈین اوپن گولف ٹورنمنٹ میں خطاب کے لئے مضبوط چیلنج پیش کریں گے ۔ہندستان کا قومی گولف ٹورنمنٹ کہے جانے والے انڈین اوپن کا یہ54 واں ورژن ہے جس میں ہندستان کے افسانوی گولفر اور اولمپک میں حصہ لے چکے چورسیا اور لاہڑی، یوروپین ٹور میں دو مرتبہ کی فاتح اور ابھرتی ہوئی اسٹار شبھنکرشرما، آئکن ارجن اٹوال، جیو ملکھا سنگھ اور جیوتی رندھاوا توجہ کا مرکزہوںگے ۔دفاعی چمپئن چورسیا اس مرتبہ ٹورنمنٹ میں خطابی ہیٹ ٹرک کے لئے اتریں گے ۔چورسیا2016 میں خطاب جیتنے سے پہلے 1999، 2006، 2013 اور2015 میں رنر اپ رہے تھے ۔انہوں نے 2016 میں ہم وطن لاہڑی اور کوریا کے جیوگھن وانگ کو پیچھے چھوڑ کر پہلی مرتبہ خطاب جیتا تھا اور 2017 میں ان کے خطاب کا کامیابی سے دفاع کیا جو ان کا چوتھا یوروپین ٹور خطاب تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT