Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / چوری کے الزام میں گرفتار امریکی کھلاڑی چین سے رہا

چوری کے الزام میں گرفتار امریکی کھلاڑی چین سے رہا

واشنگٹن ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سفارش کام آگئی اورچوری کے الزام میں گرفتار تین امریکی باسکٹ بالکھلاڑی چین سے رہا کر دیئے گئے۔ تینوں کھلاڑی رہائی کے بعد شنگھائی سے لاس اینجلس پہنچ گئے۔ باسکٹ بال کے تین امریکی کھلاڑی چین میں چور بن گئے۔ تینوں نے دکان میں چوری کی اور پکڑے گئے ۔کھلاڑیوں کا تعلق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ٹیم سے ہے اور خبر ملنے پر ٹرمپ حرکت میں آگئے۔چینی صدر کو ٹیلی فون کیا اور اس طرح تینوں کھلاڑیوں کو رہائی مل گئی۔ لی اینجلو ،کوڈی ریلی اور جیلن ہل شنگھائی سے لاس اینجلس پہنچ گئے۔ ایر پورٹ پہنچنے پر کھلاڑیوں کے سر شرم سے جھکے ہوئے تھے جیسے کہہ رہے ہوں کہ وہ ملک کا نام بدنام کرنے پر شرمندہ ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT