Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / چوری کے شبہ میں ایک شخص شدید زدوکوبی پر ہلاک

چوری کے شبہ میں ایک شخص شدید زدوکوبی پر ہلاک

تھانے ۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو چوری کے شبہ میں ہجوم نے اتنا مار پیٹ کردی کہ وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے آج کہا کہ یہاں واقع بھیاندر ٹاؤن شپ میں گزشتہ روز پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ شخص جس کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی ، اُسے الیکٹرک پول سے باندھ کر لکڑیوں اور سلاخوں سے پیٹا گیا ۔ پیٹنے والوں کو شبہ ہی نہیں بلکہ یقین تھا کہ اُس نے علاقہ میں چوری کی ہے ۔ وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ۔ نوگھر پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کرلیااور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

تھانے میں بارش ، درخت گرجانے سے دو افراد ہلاک
تھانے ۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) دو افراد موسلا دھار بارش کے درمیان اُن پر ایک بھاری درخت گرجانے سے فوت ہوگئے اور دیگر 9 افراد زخمی ہوئے ۔ ایک عہدیدار نے آج بتایا کہ یہ واقعہ کل رات بھیونڈی ٹاؤن شپ کے نرپولی علاقہ میں آٹو موبائیل گیاریج کے قریب پیش آیا جہاں متاثرین بارش سے بچنے کیلئے کھڑے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ دو افراد برسرموقع فوت ہوگئے جن کی شناخت 28 سالہ عمران انصاری اور 54 سالہ للن یادو کے طورپر کی گئی ۔ زخمیوں کو گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچایا گیا ۔ جہاں تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا اور دیگر زیرعلاج ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT