Tuesday , December 18 2018

چومحلہ پیالس میں ہفتہ کو یوم اقلیتی بہبود

حیدرآباد ۔14۔ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی 129ویں یوم پیدائش کے ضمن میں یوم اقلیتی بہبود 18 نومبر 7 بجے شام چومحلہ پیالس خلوت میں منعقد ہوگا۔ تلنگانہ کے 31 اضلاع سے تعلق رکھنے والے اسکول ، کالج اور یونیورسٹی اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر اور طلبہ کو بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ برائے 2016-17 ء کیلئے 45 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا۔ ایک اردو خوش نویس کو بھی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ ریاست کے 110 اردو میڈیم طلبہ کو بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ دیا جائے گا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے ہاتھوں ایوارڈس پیش کئے جائیں گے۔ تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کے سری ہری ، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ ، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کے علاوہ عوامی نمائندے اور اقلیتی بہبود کے عہدیدار شرکت کریں گے۔ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکو ر نے بتایا کہ شام غزل کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور غزل سنگرس محمد وکیل (جئے پور) اور پرتیبھا سنگھ بھاگیل (ممبئی) اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب میں داخلہ بذریعہ دعوت نامہ رہے گا جو دفتر اردو اکیڈیمی ، حج ہاؤز یا اردو مسکن خلوت سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT