Wednesday , December 19 2018

چومحلہ پیالیس میں آج سے سہ روزہ قوالی فیسٹیول

ملک گیر سطح کے نامور قوال قوالی کا مظاہرہ پیش کریں گے
حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : چومحلہ پیالیس بہ تعاون سنٹرل سنگیت ناٹک اکیڈیمی نئی دہلی کے زیر اہتمام 8 تا 10 فروری کے درمیان چومحلہ پیالیس میں جشن قوال فیسٹیول منعقد ہوگا جس میں نامور قوال حیدر بخش وارثی کے علاوہ ملک گیر سطح کے دیگر فن کار سرفراز چشتی اینڈ گروپ مراد آباد ، احسن حسین خاں اور عادل حسین خاں صابری برادرس بھوپال ، قطبی برادرس ، اسد خاں وارثی ، امجد خاں وارثی حیدرآباد قوالی پیش کریں گے ۔ راگھوا راج بھٹ نامور آرٹسٹ و اڈوائزری کمیٹی ممبر سنگیت ناٹک اکیڈیمی پروگرام کے کوآرڈینٹر ہیں ۔ اس پروگرام کی خصوصیت یہ ہیکہ حیدر بخش وارثی جو کہ ہندوستان اور بیرون ممالک میں کئی پروگرام پیش کرچکے ہیں اس کے علاوہ فلموں کے پلے بیاک سنگر بھی ہیں ۔ انہیں ان کے فن پر حکومت اترپردیش سے ایوارڈ بھی پیش کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT