Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / چومحلہ پیالیس میں کل یوم اقلیتی بہبود و شام غزل

چومحلہ پیالیس میں کل یوم اقلیتی بہبود و شام غزل

مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش ، 45 اُردو اساتذہ کو ایوارڈس
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے ضمن میں ہفتہ 18نومبر کو چو محلہ پیالیس خلوت میں یوم اقلیتی بہبود اور ’ شام غزل ‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شام 7 بجے تقریب کا آغاز ہوگا اور ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے ہاتھوں 45 اردو میڈیم اساتذہ کو ’ بسٹ اردو ٹیچر‘ ایوارڈ برائے تعلیمی سال 2016-17 دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شہر سے تعلق رکھنے والے اردو میڈیم طلبہ کو ’ بسٹ اردو اسٹوڈنٹ ‘ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ اردو اکیڈیمی نے ریاست بھر سے بسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ کیلئے 110 طلبہ کا انتخاب کیا ہے۔ اردو میڈیم ٹیچرس میں اسکول، کالج اور یونیورسٹی اساتذہ کے علاوہ یونانی میڈیکل لکچررس اور ایک اردو خوشنویس کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ ایوارڈ تقریب کے فوری بعد ’ شام غزل ‘ منظم کی جائے گی جس میں ملک کے نامور غزل سنگرس محمد وکیل ( جئے پور ) اور پرتیبھا سنگھ بھاگیل (ممبئی ) اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ان دونوں سنگرس کا شمار غزل اور فلم کی دنیا کے نامور فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف تنہا بلکہ دیگر بڑے سنگرس کے ساتھ پروگرام پیش کئے ہیں اور انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں داخلہ ذریعہ دعوت نامہ رہے گا۔ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ دعوت نامے اردو اکیڈیمی کے دفتر، حج ہاؤز یا اردو مسکن خلوت سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری، ریاستی وزراء کے ٹی راما راؤ، این نرسمہا ریڈی، ٹی سرینواس یادو، ٹی پدما راؤ کے علاوہ میئر حیدرآباد بی رام موہن اور دیگر عوامی نمائندے شرکت کریں گے۔ حکومت کے مشیر برائے اقلیتی اُمور اے کے خاں اور سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے ایوارڈ تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT