Thursday , April 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / چونگ کیخلاف جوکووچ کو شکست

چونگ کیخلاف جوکووچ کو شکست

 

ملبورن 22جنوری (سیاست ڈاٹ کام)راجر فیڈرر کی طرح واپسی کی امید کے ساتھ آسٹریلین اوپن نے چار مرتبہ کے چمپیئن جوکووچ کا خواب اس وقت چکناچور ہوگیا جب جنوبی کوریا کے ابھرتے 21 سالہ ٹینس اسٹار ہی یان چونگ نے انہیں راست سیٹوں میں 7-6(7-4) 7-5 7-6 (7-3) سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والے پہلے کوریائی کھلاڑی ہوئے ہیں جن کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ ایک اور حیران کن حریف امریکہ کے ٹینس سینڈگرین سے ہوگا جنہوں نے خطاب کے دعویدار دومینک تھم کو 5 سیٹوں پر مشتمل مقابلہ میں 2-6,6-4,7-6(7-4),6-7(7-9),6-3 سے شکست دی۔ دفاعی چمپئن سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنے خطاب کی دفاعی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے14 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے مرد سنگلز کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔فیڈرر نے یہاں راڈ لیور ایرینا میں مرد سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں مارٹن فکسووچ کوراست سٹوں میں 6۔4، 7۔6، 6۔2 سے شکست دی۔انہوں نے یہ مقابلہ دو گھنٹے ایک منٹ میں اپنے نام کیا۔سوئس کھلاڑی نے80 ویں درجہ کے ہنگری کے مارٹن کو دن کے پہلے مقابلے میں آسانی سے شکست دی۔ اپنے20 ویں گرانڈ سلام تعاقب میں فیڈرر کا رویہ بھی عجیب دکھائی دیا جو دوسرے سٹ کے دوران فورہینڈ سے چوکنے کے بعد ہنستے ہوئے بھی دکھائی دیئے لیکن بعد میں انہوں نے مارٹن کے خلاف لمبی ریلیاں کھیلیں۔فیڈرر نے تیسرا سٹ صرف31 منٹ میں ہی ختم کر دیا اور اسی کے ساتھ کیریئر کے کل 52 ویں گرانڈ سلام کوارٹر فائنل اورمیلبورن میں 14 ویں مرتبہ اس صف میں جگہ بنائی۔ کوارٹر فائنل میں ان کے سامنے 19 ویں سیڈ چیک جمہوریائی ٹامس بیرڈچ کا چیلنج ہوگا جنہوں ن25 ویں سیڈ اٹلی کے فابیو فوگنني کو راست سیٹوں میں 6۔1، 6۔4،6۔4 سے شکست دے کر دو گھنٹے آٹھ منٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔انہیں اب فیڈرر سے کھیلنا ہے جو انہیں گزشتہ سال تیسرے راؤنڈ میں شکست دے چکے ہیں۔اگرچہ چیک کھلاڑی بھی اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں جنہوں نے پہلے سٹ میں ہی پانچ ایس اور13 ونرس لگا کر آدھے گھنٹے میں ہی یہ سیٹ نمٹا دیا۔خواتین کے سنگلز کے مقابلوں میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سمونا ہالیپ نے جاپان کی ناومی اوساکا کو 6۔3 ،6۔2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ایک اور اہم میچ میں سابق چمپئن جرمنی کی انجلک کربر کی بھی کوارٹر فائنل میں رسائی ہو گئی۔ انہوں نے88 ویں درجہ کی سیہ سو وی کو 4۔6 ،7۔5 ،6۔2 سے شکست دی۔21 ویں سیڈ جرمن کھلاڑی کو تائیوان کھلاڑی کی جانب سے کافی چیلنج ملا لیکن 2016 کی چمپئن نے پہلے سٹ میں پچھڑنے کے بعد دو گھنٹے آٹھ منٹ میں کامیابی حاصل کی۔کربر کے سامنے اب یو ایس اوپن فائنلسٹ میڈیسن کا چیلنج ہے۔

TOPPOPULARRECENT