Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / چوٹالہ کی عبوری ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع

چوٹالہ کی عبوری ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع

نئی دہلی۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج سابق چیف منسٹر ہریانہ اوم پرکاش چوٹالہ کی عبوری ضمانت کی مدت میں 10 جولائی تک توسیع کردی۔ وہ اساتذہ کے تقررات کے مقدمہ میں 10 سال کی سزائے قید بھگت رہے ہیں۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر 89 سالہ چوٹالہ کو 3 جون کو 3 ہفتہ کی عبوری ضمانت منظوری کی تھی۔ ان کے چھوٹے بھائی پرتاپ سنگھ کا یکم جون کو ان

نئی دہلی۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج سابق چیف منسٹر ہریانہ اوم پرکاش چوٹالہ کی عبوری ضمانت کی مدت میں 10 جولائی تک توسیع کردی۔ وہ اساتذہ کے تقررات کے مقدمہ میں 10 سال کی سزائے قید بھگت رہے ہیں۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر 89 سالہ چوٹالہ کو 3 جون کو 3 ہفتہ کی عبوری ضمانت منظوری کی تھی۔ ان کے چھوٹے بھائی پرتاپ سنگھ کا یکم جون کو انتقال ہوا تھا۔ تعطیلات کے بینچ کے جسٹس پرتبھا رانی نے چوٹالہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ 11 جولائی کو خودسپردگی کردیں ۔ انڈین نیشنل لوک دل کے قائد کی عبوری ضمانت میں عدالت نے 3 جون کے حکم نامہ کی قواعد و شرائط کے ساتھ توسیع کردی ہے جبکہ سی بی آئی نے اپنی موقف رپورٹ پیش کردی تھی۔ فریقین کے وکلاء آر کے آننداور امیت سہانی کے مباحث کی سماعت کے بعد رپورٹ میں عبوری ضمانت کی مدت میں توسیع کردی۔ سی بی آئی نے اپنے موقف رپورٹ میں کہا تھا کہ چوٹالہ گڑگاؤں کے میدانتا ہاسپٹل کے آئی سی یو میں شریک ہیں اور اگر ڈاکٹرس اجازت دیں تو وہ اپنے بھائی کی باقی آخری رسومات میں شرکت کرسکیں گے۔ عدالت نے عبوری ضمانت کی مدت میں مزید 21 دن کی توسیع کرتے ہوئے ان کو ہدایت دی ہے کہ 5 لاکھ روپئے کے شخصی مچلکے اور اسی رقم کی دو ضمانتیں داخل کریں۔

TOPPOPULARRECENT