Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / چوٹی اجلاس سے ثانیہ مرزا اور سونم کپور خطاب کریں گی

چوٹی اجلاس سے ثانیہ مرزا اور سونم کپور خطاب کریں گی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں منعقد ہونے والے عالمی بزنس سمٹ سے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا فلم اسٹار سونم کپور سابق کرکٹر سنیل گواسکر کے علاوہ اسپورٹس کی دوسری شخصیتیں بھی خطاب کریں گی ۔ اس اہم کانفرنس سے وزیراعظم نریندر مودی ، چیف منسٹر کے سی آر کے علاوہ فلم انڈسٹری اور اسپورٹس کی ہستیاں بھی خطاب کریں گے ۔ تلگو فلموں کے سوپر اسٹار چرنجیوی کے فرزند ہیرو رام چرن ، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ، کوچ گوپی چند ، کرکٹرس سنیل گواسکر ، میتھالی راج ، فلم اسٹار سونم کپور ،کبڈی پلیر منیش چلر کے علاوہ دوسری اہم شخصیات خطاب کریں گے ۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ صنعت جیش رنجن نے کہا کہ عالمی کانفرنس سے حیدرآباد اور تلنگانہ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوجائے گا ۔۔

ورلڈ تلگو کانفرنس میں صدر جمہوریہ کی شرکت
حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : صدر جمہوریہ رامناتھ کووند 19 دسمبر کو ورلڈ تلگو کانفرنس کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرینگے ۔ صدر جمہوریہ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دعوت قبول کرلی ۔۔

TOPPOPULARRECENT