Friday , May 25 2018
Home / جرائم و حادثات / چوٹ اپل میں گانجہ کا ذخیرہ ضبط ، دو افراد گرفتار

چوٹ اپل میں گانجہ کا ذخیرہ ضبط ، دو افراد گرفتار

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) چوٹ اپل کے علاقہ پٹھان گھڑی سے پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے پولیس چوٹ اپل نے تقریباً 84 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔ چونکہ اس علاقہ میں یہ دو رکنی ٹولی کافی سرگرم تھی ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مرلی دھر بھگوت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 41 سالہ بی پرکاش ساکن راجمندری اور 27 سالہ پی ششی بابو ساکن وشاکھاپٹنم کو گرفتار کرلیا ۔ پرکاش پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ یہ دونوں راج شیکھر نامی شخص سے گانجہ خرید کر انہیں چھوٹے پیاک کرنے کے بعد شہر حیدرآباد منتقل کرتے تھے ۔ چوٹ اپل پولیس نے خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کرتے ہوئے پٹھان گھڑی ٹول پلازہ کے قریب انہیں گرفتار کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔ پولیس اس ٹولی کے مزید تعلقات کو جاننے کی کوشش کر رہی ہے اور ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے گانجہ کی منتقلی کو بند کرنا چاہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT