Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / چوڑیوں کے کارخانے پر دھاوا، 16 کم عمر لڑکے رہا

چوڑیوں کے کارخانے پر دھاوا، 16 کم عمر لڑکے رہا

حیدرآباد۔ /26 اپریل (سیاست نیوز) بچہ مزدوری کے خلاف کمشنر ٹاسک فورس نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے چوڑیوں کے کارخانوں پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے بہار سے تعلق رکھنے والے  16 کم عمر لڑکوں کو رہا کروالیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر ایم کوٹی ریڈی نے بتایا کہ پرتھم کونسل اور ٹاسک فورس کی مشترکہ کارروائی میں پرانے شہر کے علاقوں میں دھاوا کرتے ہوئے 20 سالہ محمد اکرم ، 25 سالہ محمد صدام اور 18 سالہ محمد اصغر جو رین بازار پولیس اسٹیشن حدود میں چوڑیوں کے کارخانوں میں کم عمر لڑکوں سے مزدوری کرواتے ہوئے ان کا استحصال کررہے تھے ۔ مسٹر کوٹی ریڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کا تعلق بہار اور اترپردیش سے ہے اور غیرقانونی طور پر بچہ مزدوری کا استعمال کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT