Tuesday , December 11 2018

چوڑیوں کے کارخانے پر دھاوا 13 بچہ مزدوروں کو بچالیا گیا

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) ساؤتھ زون پولیس نے محکمہ لیبر اور غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے چوڑیوں کے کارخانے پر علاقہ بھوانی نگر میں دھاوے کرتے ہوئے 13 کمسن بچوں کو بچا لیا ۔ نشیمن نگر میں واقع دو چوڑیوں کے کارخانوں پر آج اچانک پولیس اور دیگر محکموں کی جانب سے دھاوے کئے گئے جس میں چوڑیوں کے کارخانوں کے دو مالکین کو حراست میں لے لیا گیا ۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کو ان کارخانوں میں بچہ مزدوری کروانے کے سبب ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ سابق میں بھی ساؤتھ زون پولیس نے آپریشن مسکان کے تحت اسی قسم کی کارروائی کی تھی جس کے تحت بہار سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں بچوں کو بچہ مزدوری کی چنگل سے رہا کروایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT