Saturday , October 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / چوکووچ اپنے ہمشکل سے فرنچ اوپن میں ملیں گے

چوکووچ اپنے ہمشکل سے فرنچ اوپن میں ملیں گے

پیونگ چانگ۔19فبروری (سیاست ڈاٹ کام )سربیائی سابق عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے خود سے مشابہ فرانسیسی ایتھلیٹ پیری وولٹائر کو رواں برس فرنچ اوپن کے موقع پر ملاقات کیلئے مدعو کرلیا۔جوکووچ نے پیونگ چانگ ونٹر گیمز کے مینز اسنوبورڈ کراس ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا، فرنچ ایتھلیٹ پیری وولٹائر اور جوکوچ میں خاصی مشابہت ہے۔وولٹائر نے میڈلز جیتنے کے بعد فرنچ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ وہ جوکووچ کے پرستار ہیں اور ان سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں، اس پر ٹینس اسٹار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف وولٹائر کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی بلکہ انھیں فرنچ اوپن کے دوران ملاقات کیلیے بھی مدعو کرلیا، سیزن کا دوسرا گرانڈ سلام 27 مئی تا 10 جون کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT