Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / چوہوں نے اے ٹی ایم میں 12 لاکھ روپئے کتر ڈالے

چوہوں نے اے ٹی ایم میں 12 لاکھ روپئے کتر ڈالے

گوہاٹی 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں ہزاروں لیٹر شراب پینے اور سیلاب کی تباہی کا سبب ہونے کے الزامات کے بعد اب چوہوں پر لاکھوں روپئے کترنے کا الزام لگا ہے۔ ملک کی شمال مشرقی ریاست آسام میں جب ٹیکنیشنس نے ایک خراب اے ٹی ایم کو ٹھیک کرنے کے لئے کھولا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انھیں 12 لاکھ سے زیادہ مالیت کے نوٹ کترے ہوئے ملے اور ان کے مشتبہ مرتکبین کے طور پر چوہوں کے سر الزام لگا۔ پولیس نے بتایا کہ شاید چوہے وائرنگ کے لئے بنے سوراخ کے راستے مشین میں داخل ہوگئے اور انھوں نے کرنسی نوٹ کو کتر دیا۔ یہ واقعہ آسام کے تینسکیا ضلع میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک اے ٹی ایم میں پیش آیا۔ اے ٹی ایم کے چیانل منیجر چندن شرما نے بتایا کہ خراب ہونے سے قبل اس مشین میں 29 لاکھ روپئے ڈالے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT