چٹ فنڈ اسکام میں رکن پارلیمنٹ کے مکان کی تلاشی

بھونیشور 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا ایم پی مسٹر پیاری موہن مہا پترا ،جن کے مکان کی آج سی بی آئی نے کروڑہا روپئے کے پونزی اسکام کے سلسلہ میں تلاشی لی ہے ، نے کہا ہیکہ بعض افراد ان کے خلاف رسواء کن مہم چلا رہے ہیں لیکن سی بی آئی کی تلاشی کارروائی سے حقائق کا پتہ چل جائے گا ۔ سی بی آئی کی تحقیقاتی ٹیم کی بعد تلاشی کے واپسی کے بعد ان

بھونیشور 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا ایم پی مسٹر پیاری موہن مہا پترا ،جن کے مکان کی آج سی بی آئی نے کروڑہا روپئے کے پونزی اسکام کے سلسلہ میں تلاشی لی ہے ، نے کہا ہیکہ بعض افراد ان کے خلاف رسواء کن مہم چلا رہے ہیں لیکن سی بی آئی کی تلاشی کارروائی سے حقائق کا پتہ چل جائے گا ۔ سی بی آئی کی تحقیقاتی ٹیم کی بعد تلاشی کے واپسی کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی ٹیم نے میرے مکان سے بعض دستاویزات بشمول بینک پاس بک ،جائیدادوں کا ریکارڈ، پارٹی ڈاکومینٹس اور دیگر اپنی تحویل میں لے لیا ۔ مہاپترا جو کہ اڈیشہ جن مورچہ کے صدر بھی ہیں یہ دعوی کیا ہیکہ کسی بھی پونزی (Ponzy)اسکیم سے ان کا تعلق نہیں ہے اور تحقیقات میں سی بی آئی محکمہ تعاون کریں گے ۔ تا کہ حقائق کا پتہ چل سکے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر سی بی آئی اسکام کی تحقیقات کررہی ہے ۔ رکن پارلیمنٹ نے قبل ازیں یہ اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سی شور گروپ کے CMD پرشانت داس سے ملاقات کی تھی جو کہ اب جیل میں ہیں ۔ سی بی آئی نے سی شورگروپ کے چٹ فنڈ اسکام کی تحقیقات کیلئے 4 شہروں میں تلاشی کارروائی کی ہے جس میں دو ریٹائرڈ IAS آفیسرس کے مکانات بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT