Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چپہ ڈنڈی میں ایک ضعیف خاتون کا قتل

چپہ ڈنڈی میں ایک ضعیف خاتون کا قتل

چپہ ڈنڈی /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چپہ ڈنڈی منڈل کے دیدور گٹہ موضع میں ایک 75 سالہ ضعیف خاتون راملو اماں رات میں وہ اپنے گھر کے سامنے سو رہی تھی ۔ چند بدمعاشوں نے اس کے گلے میں سونے کا منگل سوتر دیکھ کر اسے حاصل کرنے کیلئے اسے اینٹوں کے ذریعہ اس کے چہرہ کو ضرب پہنچاکر ہلاک کردیا ۔ صبح گاؤں والوں نے اس ضعیف خاتون کے قتل کی اطلاع پولیس کو دے دی ۔ سرکل انسپکٹر لکشمی بابو کی زیر قیادت چپہ ڈنڈی ، رامڑگ گنگادھر جولاپلی سب انسپکٹرس نے مقام حادثہ پر پہونچ کر ڈاگ اسکواڈ کو طلب کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ ڈاگ اسکواڈ ایک مکان میں داخل ہونے پر پولیس اسے گرفتار کرکے پیداپلی کے ڈی ایس پی ملاریڈی کی نگرانی میں پوتھ تاچھ جاری ہے ۔ واضح رہے کہ راملو اماں کی شادی کے ایک سال بعد اس کا شوہر اسے چھوڑ کر چلا گیا تھا ۔ وہ اپنے آبائی گاؤں میں اپنے بھائی کے ساتھ زندگی گذار رہی تھی ۔

ٹیٹ میں ناکامی کا اندیشہ ایک خاتون کی خودکشی
کریم نگر /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر مستقر کے محلے منکمہ توٹا کی رہنے والی تیملی کنڈہ جیوتی عمر 28 سال نے پچھلے سال ٹیٹ کی تربیت حاصل کی تھی ۔ 22 مئی کو ٹیٹ امتحان میں شریک رہی دوسرے دن اخبارات میں نتیجہ Key کی جانچ کرلی ۔ اسے یقین ہوگیا وہ ٹیٹ کے امتحان میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ اس لئے دل برداشتہ ہوکر اس نے رات میں گھر کے سامنے کے سمپ میں کود کر خودکشی کرلی ۔ اسے دو لڑکے ہیں جن کی عمر چھ سال اور دیڑھ سال ہے ۔ جیوتی کے شوہر سرینواس کی شکایت پر پولیس سرکل انسپکٹر ہری پرساد تحقیقات کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT