Monday , November 20 2017
Home / بچوں کا صفحہ / چکارا ہرن :جو پانی کے بغیر طویل عرصہ تک زندہ رہ سکتا ہے

چکارا ہرن :جو پانی کے بغیر طویل عرصہ تک زندہ رہ سکتا ہے

چکارا یا چنکارا ہرن (Chinkara) ایشیائی  غزال کی ا یک قسم ہے ، یہ گھاس کے میدانوں پاکستان اور ہندوستان کے صحرائی علاقوں ، بنگلہ دیش اور ایران کے کچھ حصوں میں پایا جاتا ہے ۔ اس کے جس پر سرخی مائل بھورے رنگ کی ہ لکی سمور ہوتی ہے ، اس کا قد تقریبا ً پینسٹھ (65) سینٹی میٹر جبکہ سینگ انتالیس (39) سینٹی میٹر تک لمبے ہوتے ہیں ۔ یہ خاصا کمیاب جانور ہے اور انسانی آبادی سے دور رہتا ہے ۔ یہ پانی کے بغیر خاصے عرصے تک گزارا کرسکتا ہے۔ چکارا ہرن یا چنکارا پاکستان میں صحرائے تھر اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے ۔ نایاب ایشیائی چیتے اور انسانوں کے شکار کی وجہ سے اس کی نسل کو بھیختم ہونے کا خطرہ ہے ۔ ایک اندازہ کے مطابق ان کی تعداد اسی (80) ہزار کے قریب ہے ۔پاکستان میں ہرن کی کچھ دوسری اقسام چیتل (Chital) اور بلیک بک بھی پائی جاتی ہیں یہ چنکارا ہرن کے برعکس جتھوں یا گروہوں کی شکل میں رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT