Tuesday , January 23 2018
Home / خواتین کا صفحہ / چکن پر اٹھا رول

چکن پر اٹھا رول

اجزاء : چکن : آدھا کلو بغیر ہڈی کے کٹی ہوئی پیاز: ایک عدد باریک کٹی ہوئی ‘ کھیرا : ایک عدد کٹی ہوئی ‘ کالی مرچ پاوڈر ایک چائے کا چمچہ ‘ گرم مسالہ پاوڈر : آدھا چائے کا چمچہ‘ سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ ‘ اجنیوموتو: آدھا چائے کا چمچہ ‘ سویاساس : ایک کھانے کا چمچہ ‘ ادرک لہسن (پسا ہوا) : ایک کھانے کا چمچہ ‘ سرکہ دو کھانے کے چمچے ‘ مکھن ‘ حسب

اجزاء : چکن : آدھا کلو بغیر ہڈی کے کٹی ہوئی پیاز: ایک عدد باریک کٹی ہوئی ‘ کھیرا : ایک عدد کٹی ہوئی ‘ کالی مرچ پاوڈر ایک چائے کا چمچہ ‘ گرم مسالہ پاوڈر : آدھا چائے کا چمچہ‘ سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ ‘ اجنیوموتو: آدھا چائے کا چمچہ ‘ سویاساس : ایک کھانے کا چمچہ ‘ ادرک لہسن (پسا ہوا) : ایک کھانے کا چمچہ ‘ سرکہ دو کھانے کے چمچے ‘ مکھن ‘ حسب ضرورت ‘ لیموں : ایک عدد (رس نکالیں) ‘ پراٹھے : چار عدد نمک : حسب ذائقہ
ترکیب : چکن کو نمک ‘ ایک کھانے کا چمچہ سرکہ ‘ لیموں کارس اور سویا ساس لگا کر رات بھر ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔ پین میں مکھن کر کے ادرک لہسن پیسٹ کو ہلکا فرائی کریں ۔ اس میں چکن ‘ اجینوموتو ‘ کالی مرچ ‘ گرم مسالہ اور سفید زیرہ ملا کر اچھی طرح بھونیں ۔ پیاز اور کھیرا سر کے میں ڈال کر الگ رکھ دیں ۔ پراٹھوں کو توے پر تل لیں ۔ اب پراٹھے میں چکن ‘ سرکے والی پیاز اور کھیرا رکھ کر رول کرلیں ۔ گرم گرم پراٹھا رول کیمپ کے ساتھ پیش کریں ۔

TOPPOPULARRECENT