Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / چکن گنیا کے متاثرین کی تعداد سات ہزار سے متجاوز

چکن گنیا کے متاثرین کی تعداد سات ہزار سے متجاوز

 
نئی دہلی17 اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دارالحکومت میں ڈینگی اور چکن گنیا کی لہر تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چکن گنیا کے 713 نئے کیس سامنے آئے اور کل تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی۔ کارپوریشنوں کی جانب سے آج جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 15 اکتوبر تک چکن گنیا کی لہر جاری رہی اور ہفتے کے دوران اس بخار کے 713 نئے کیس سامنے آئے ۔ اس سال چکن گنیا 7425 لوگوں کو زد میں لے چکا ہے ۔ گزشتہ دنوں نجی ہسپتالوں میں مبینہ طور پر چکن گنیا سے بڑی تعداد میں اموات کا معاملہ سامنے آیا تھا لیکن کارپوریشنوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بخار سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے . دارالحکومت میں ڈینگی اور چکن گنیا بُری طرح پھیلنے پر سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو پھٹکار بھی لگائی تھی۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ ہفتے 298 کا اضافہ ہوا اور مجموعی اعداد و شمار 3009 تک پہنچ گئی۔ اس سال ڈینگی سے چار لوگوں کی موت ہوئی ہے . گذشتہ سال ڈینگی کے 15000 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT