Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / چکڑپلی میں عادی سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

چکڑپلی میں عادی سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

139 وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ، ڈی سی پی سنٹرل زون کا بیان
حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) چکڑپلی پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنٹر ل زون مسٹر وی بی کملاسن ریڈی نے بتایا کہ 46 سالہ پی چناایلیا متوطن ضلع محبوب نگر سال 1992 سے جرم کی دنیا میں ہے اور اسے کئی مرتبہ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا تھا ۔ جوبلی ہلز علاقہ میں کرایہ کا مکان حاصل کرتے ہوئے وہ جیل سے رہائی کے بعد مقفل مکانات کو نشانہ بنایا کرتا تھا ۔ ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ وہ جملہ 139 سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس نے حیدرآباد اور سائبرآباد کے 17 پولیس اسٹیشن حدود میں سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے پر اس کے خلاف جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں سی ڈی سی شیٹ کھولی گئی تھی ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے ایلیا کو اپریل 2015 میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا لیکن جیل سے رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور علاقہ چکڑپلی اور عنبرپیٹ میں مقفل مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے طلائی زیورات اور دیگر اشیاء کا سرقہ کیا تھا ۔ پولیس نے گرفتار عادی سارق کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ۔ ڈی سی پی سنٹرل زون نے یہ بتایا کہ چنا ایلیا کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا جائے گا اور اس کیلئے کمشنر پولیس سے نمائندگی کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT