چھتری ناکہ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں دو افراد نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایک نے محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اور دوسرے نے مالی پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ رماوت رمیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ بھگت سنگھ نگر اپوگوڑہ میں رہتا تھا ۔ رمیش ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ جس

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں دو افراد نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایک نے محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اور دوسرے نے مالی پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ رماوت رمیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ بھگت سنگھ نگر اپوگوڑہ میں رہتا تھا ۔ رمیش ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ جس میں وہ ناکام ہوگیا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ رماوت رمیش جس لڑکی سے محبت کرتا تھا اس کی شادی کہیں اور طئے ہوگئی تھی ۔ جس سے وہ دلبرداشتہ ہوکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں اپوگوڑہ کے ساکن 33 سالہ شیواپا نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ شیوایا پیشہ سے مزدور تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا اور کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT