Friday , November 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چھتہ بازار مہلوکین کے ورشاء سے اظہار تعزیت

چھتہ بازار مہلوکین کے ورشاء سے اظہار تعزیت

نظام آباد /27 اکٹوبر ( راست ) ضلع محبوب نگر ونپرتی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چھتہ بازار حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے محمد فہیم ( گلوبل کارڈس ) محمد اعجاز ( معین دکن پریس ) محمد عبدالستار ( شارپ کارڈس) ذاکر حسین ( ہارڈ ویر ) محمد نظام الدین کے جاں بحق ہوجانے پر نظام آباد کارڈس سنٹر و اردو اسکرین اینڈ آفسیٹ پرنٹرس ویلفیر اسوسی ایشن نظام آباد کے صدر محمد عبدالقدیر محسن ( حمیدیہ پریس ) سکریٹری ، محمد قاسم ( گولڈن کارڈس ) تنویر ( ملن کارڈس ) و دیگر محمد شکیل احمد ، شعاد اللہ خان ، محمد سلیم ، محمد ایوب ، محمد ساجد ، وسیم احمد ، محمد لطیف ، محمد عبدالقدیر دانش ، محمد یوسف الدین خان نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں اپنے شدید رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اچانک سڑکح ادثہ میں موت پر نظام آباد کارڈس سنٹر و اردو اسکرین اینڈ آفیسرٹ پرنسٹرس ویلفیر اسوسی ایشن نظام آباد سے منسلک تاجرین شدید صدمہ سے دوچار ہیں ۔ ان تمام مہلوکین کے حق میں دعائے مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی اللہ تعالی سے دعاء کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT