Thursday , April 26 2018
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ اسمبلی سے کانگریس کا واک آئوٹ گائوشالائوں میں 6,325 گائیں فوت ہونے کا انکشاف

چھتیس گڑھ اسمبلی سے کانگریس کا واک آئوٹ گائوشالائوں میں 6,325 گائیں فوت ہونے کا انکشاف

رائے پور۔9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کانگریس نے آج چھتیس گڑھ اسمبلی کے اجلاس سے واک آئوٹ کیا۔ اس نے الزام عائد کیا کہ گوشالائوں کے لیے ریاست کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ طورپر امداد منظور کی گئی ہے اور اس منظوری میں بے قاعدگیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کانگریس کے رکن اسمبلی دیپک بالی نے جاننا چاہا ہے کہ کتنے گائوشالا حکومت کے گائو سیوا آیوگ میں جنوری 2018ء سے آج تک مسلمہ طورپر درج کروائے گئے ہیں اور ان میں سے کتنے گائو شالائوں کو سرکاری امداد حاصل ہورہی ہے۔ انہوں نے ان گائو شالائوں میں گایوں کی اموات کی تعداد بھی دریافت کی تھی۔ اپنے جواب میں وزیر زراعت برجموہن اگروال نے کہا کہ ریاست میں 115 گائوشالہ راجیہ گائو سیوا آیوگ میں رجسٹرڈ ہیں اور ان میں سے 68 کو مختلف مواقعوں پر سرکاری امداد جاری کی گئی ہے۔ وزیر زراعت نے اطلاع دی کہ 6,325 گائیں گزشتہ دو سال میں (جنوری 2018ء تک) فوت ہوچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT