Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ : ایک نکسلائٹ کو گولی مار دی گئی

چھتیس گڑھ : ایک نکسلائٹ کو گولی مار دی گئی

رائے پور ۔ 21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے شورش پسندی سے متاثرہ ضلع سُکما میں آج ایک نکسلائٹ کو سیکورٹی فورسیس کے ساتھ جھپڑپ میں گولی مار دی گئی ۔ سکما سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک مینا نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ آج صبح پولم پلی پولیس اسٹیشن کے تحت پدمل اور پالمدو دیہات کے درمیان واقع جنگلات میں پیش آیا ۔ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ اور اسپیشل ٹاسک فورس کی جوائنٹ ٹیم اُس علاقہ میں انسداد شورش پسندی آپریشن پر تھی۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ باغیوں کے گروپ نے بھاری فائرنگ شروع کردی جس کا جوائنٹ ٹیم نے جواب دیا ۔ مہلوک نکسلائٹ کی شناخت پوڈیم بھیما کی حیثیت سے کی گئی ۔

روہنگیا پناہ گزینوں پر مرکز کے تبصرے پر سی پی ایم کی تنقید
نئی دہلی ۔ /21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی ہے کہ وہ ملک میں کسی دہشت گردی یا مجرمانہ سرگرمی میں ملوث تھے ۔ حکومت کا ان کے اخراج کا فیصلہ ’’ بے ضمیری ‘‘ ہے ۔ سابق جنرل سکریٹری سی پی آئی ایم پرکاش کرت نے کہا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ حکومت مبالغہ آرائی سے کام لے رہی ہے اور ایک مقصد کے تحت انہیں قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے رہی ہے ۔ ان کا یہ مضمون پارٹی کے ترجمام پیپلز ڈیموکریسی میں شائع ہوچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT