Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ حکومت 55 لاکھ اسمارٹ فون مفت تقسیم کرے گی

چھتیس گڑھ حکومت 55 لاکھ اسمارٹ فون مفت تقسیم کرے گی

رائے پور ، 24اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ حکومت دو مرحلے میں ریاست کے باشندوں کو 55 لاکھ اسمارٹ فون دو مفت فراہم کرے گی۔ اس کے لئے مواصلاتی انقلاب کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے ۔یہ فیصلہ چیف منسٹر ڈاکٹر رمن سنگھ کے زیر صدارت کابینی اجلاس میں کل کیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں سال 2017-18 اور 2018-19 کے دوران ایک ہزار سے زائد آبادی والے تمام دیہاتوں ، ایک ہزار سے کم آبادی والے گاؤں، جہاں موبائل کوریج مکمل / جزوی طور پر دستیاب ہے ، شہری غریب خاندانوں اور کالج کے طلبہ و طالبات کو 50.8 لاکھ اسمارٹ فون تقسیم کیے جائیں گے ۔ دوسرے مرحلے میں ایک ہزار سے بھی کم آبادی والے دیہاتوں میں، جہاں موبائل کوریج دستیاب نہیں ہے ، اسمارٹ فون 4.8 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ خاندان میں خاتون ہونے کی صورت میں، خواتین کو موبائل دینے کا فیصلہ حکومت کی طرف سے کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT