Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میںنکسلائیٹس کی پر تشدد کارروائیاں

چھتیس گڑھ میںنکسلائیٹس کی پر تشدد کارروائیاں

رائے پور 2 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نکسلائیٹس نے آج چھتیس گڑھ کے سکما اور دنتے واڑہ اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے ریلوے پٹریوں کے کچھ حصہ کو نقصان پہونچایا اور سڑکوں پر رکاوٹیں پیدا کردیں ۔ نکسلائیٹس کی جانب سے اپنے قائدین کی ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج دن بھر کے بند کا اعلان کیا گیا تھا جس کے دوران یہ کارروائیاں کی گئیں ۔پیپلز لبریشن گوریلا آرمی کا ایک سینئر کمانڈر سونادھر جاریہ سال ستمبر میں اوڈیشہ پولیس کی کارروائی میں ہلاک ہوگیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ نکسلائیٹس نے کراندول ۔ وشاکھاپٹنم روٹ پر 400 میٹر تک پٹریاں اکھاڑ دی تھیں۔ یہ کارروائی کل رات دیر گئے کی گئی ۔ سکیوریٹی فورسیس کو یہاں فوری روانہ کیا گیا ہے ۔ پولیس کے بموجب پٹریوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ کل رات دیر گئے بستر علاقہ میں بھی ماؤیسٹوں نے ایک مسافر بردار بس کو روک لیا تھا جو کاٹے کلیان جا رہی تھی ۔ سکیوریٹی فورسیس کی آمد پر ماؤیسٹوں کا گروپ یہاں سے فرار ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT