Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں اب نکسلائیٹ لیڈرس سیکورٹی فورس کا نشانہ

چھتیس گڑھ میں اب نکسلائیٹ لیڈرس سیکورٹی فورس کا نشانہ

رائے پور۔/20نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) انسداد نکسلائیٹس کارروائیوں میں حالیہ کامیابی سے حوصلہ پاکر سیکورٹی فورسیس نے چھتیس گڑھ کے علاقہ جنوبی بستر میں اب سینئر لیڈروں کو نشانہ بنانے پر توجہ مرکز کردی ہے جو کہ ملک بھر میں ماویسٹوں کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ اضلاع سکما اور بیجا پور میں گزّشتہ17یوم کے دوران کم از کم 10 باغیوں بشمول خود ساختہ 5کمانڈوز کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیاہے جہاں پر نیم فوجی دستے ریاستی پولیس ے ساتھ جاریہ ماہ کے اوئل میںانسداد ماویسٹ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر ریاستی حکام نے سکما اور بیجا پور کے ایک بڑے علاقے سے نکسلائیٹس کی سرکوبی پرتوجہ مرکوز کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT