چھتیس گڑھ میں بشمول خاتون 5 نکسلائیٹس کی خودسپردگی

رائے پور ۔16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع کونڈا گاؤں میں 5 نکسلائیٹس بشمول ایک خاتون نکسلائیٹ کے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی۔ کونڈا گاؤں کے ایڈشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیشور ناگ نے میڈیا سے فون کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نکسلائیٹ نے پرتشدد تحریک سے بیزارگی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ہیڈکوارٹرس میں اعلیٰ پولیس عہدیداروں کے سامنے خودسپردگی اختیار کرلی۔ مذکورہ نکسلائیٹ کی شناخت 26 سالہ سونسائی کرم، 29 سالہ ہیرا لال نیتم، 24 سالہ بیرسائی کرم، 26 سالہ پلیرم کیشیپ اور خاتون نکسلائیٹ 26 سالہ سون بھتی عرف سُماری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مذکورہ نکسلائیٹ کا تعلق ریاستی دارالحکومت سے 200 کیلومیٹر دور ماریڈپلی گاؤ ں سے ہے۔ ان تمام نے نکسلائیٹ تحریک کو کھوکھلی تحریک کہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT