چھتیس گڑھ میں بی جے پی لہر کو 2019ء کی سونامی میں تبدیل کردینے قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کی اپیل

بلاس پور (چھتیس گڑھ) ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے آج پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ایسا ماحول پیدا کریں تاکہ عوام میں بی جے پی لہر سونامی کی شکل اختیار کرلیں اور بھگوا پارٹی کو آئندہ ماہ کے چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات اور 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی تائید میں لہر کے بجائے بی جے پی کی تائید میں سونامی کا سامنا ہوسکے۔ امیت شاہ نے پارٹی کارکنوں سے کہاکہ بی جے پی کو چھتیس گڑھ میں زبردست اکثریت کے ساتھ برسراقتدار لائیں تاکہ اس علاقہ کی قربانیوں کا نعم البدل حاصل ہوسکے اور دیگر ریاستوں کے کارکن بھی فائدہ حاصل کرسکیں۔ وہ پارٹی قائدین اور کارکنوں کی کیرالا، مغربی بنگال اور دیگر غیر بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں قائدین اور کارکنوں کی قتل کی وارداتوں کا درپردہ حوالہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 19 ریاستوں میں برسراقتدار ہے اور تقریباً ملک کے تقریباً 70 فیصد علاقہ کا احاطہ کرتی ہے۔ مسلسل تین میعادوں تک برسراقتدار آنے پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ چھتیس گڑھ میں چوتھی میعاد کیلئے بھی برسراقتدار آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT