Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں خانگی ہاسپٹلوں کے خلاف کارروائی

چھتیس گڑھ میں خانگی ہاسپٹلوں کے خلاف کارروائی

رائے پور۔ /21مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ حکومت نے ہیلت انشورنس اسکیم کے تحت مریضوں کو مناسب سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر ریاست بھر میں واقع 13 خانگی ہاسپٹلس کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ڈائرکٹر ہیلت سرویس آر پرسنا نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی ہیلت اسکیمات پر جائزہ اجلاس کے دوران قصور وار ہاسپٹلس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس ک

رائے پور۔ /21مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ حکومت نے ہیلت انشورنس اسکیم کے تحت مریضوں کو مناسب سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر ریاست بھر میں واقع 13 خانگی ہاسپٹلس کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ڈائرکٹر ہیلت سرویس آر پرسنا نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی ہیلت اسکیمات پر جائزہ اجلاس کے دوران قصور وار ہاسپٹلس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ان کے اجازت نامے 3ماہ کیلئے معطل کردیئے جائیں گے۔ قبل ازیں ان دواخانوں کے خلاف یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ یہاں پر ماہر ڈاکٹروں کی قلت ہے اور انشورنس اسکیم کے تحت شریک مریضوں سے بھاری رقومات کی وصولی کی جارہی ہیں جس کے بعد انہیں نوٹس جاری کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT