Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں خطرناک نکسلائیٹ کا انکاؤنٹر

چھتیس گڑھ میں خطرناک نکسلائیٹ کا انکاؤنٹر

30کیسوں میں مطلوب باغی کے سرپر ایک لاکھ روپئے کا انعام تھا
رائے پور۔/25مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) انتہا پسندی سے متاثرہ ضلع کونڈہ گاؤں میں آج پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ایک 30سالہ نکسلائیٹس کمانڈر ہلاک ہوگیا جس کے سرپر ایک لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک کی شناخت سدھرام متوطن شاپداپارا ( کڈور)  جن ملیشیا کمانڈر کرلی گئی۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ جے ایس وائی نے بتایا کہ یہ انکاؤنٹر آج صبح پولیس ٹیم اور نکسلائیٹس کے درمیان کڈور۔ رکشنا مٹا دیہاتوں کے گھنے جنگل میں پیش آیا۔ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر ضلع پولیس کی خصوصی ٹیم کو کل شب گھنے جنگل روانہ کردیا گیا اور جہاں پر ماویسٹوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی اور تلاشی مہم کے بعد پولیس ٹیم صبح سویرے  واپس آرہی تھی کہ ماویسٹوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا۔حملہ آور انتہاپسندوں کی فائرنگ کا پولیس نے بھی جواب دیا جس سے خوفزدہ ہوکر ماویسٹ فرار ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT