Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں دو سی آر پی ایف جوان دھماکو آلہ کے پھٹ پڑنے سے زخمی،

چھتیس گڑھ میں دو سی آر پی ایف جوان دھماکو آلہ کے پھٹ پڑنے سے زخمی،

گڑھ چرولی میں پانچ نکسلائٹس کی خود سپردگی
رائے پور۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سی آر پی ایف کے دو فوجی اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ ایک پریشر بم دھماکہ نکسلائٹس نے چھتیس گڑھ کے گھنے جنگل میں کیا۔ ضلع سکھما میں یہ شورش پسندی کا بدترین واقعہ تھا۔ یہ واقعہ 9:20 بجے دن ہوا جبکہ سی آر پی ایف کی طلایہ گرد ٹیم گشت میں مصروف تھی۔ ناگپور سے موصولہ اطلاع کے بموجب پانچ خوفناک نکسلائٹس نے آج گرچرولی پولیس کو خودسپردگی کرلی۔ اس طرح ہتھیار ڈال دینے والے نکسلائٹس کی جملہ تعداد 44 ہوگئی۔ ہتھیار ڈالنے والے یہ پانچ نکسلائٹس کئی جرائم میں ملوث تھے۔

TOPPOPULARRECENT