Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / چھتیس گڑھ میں سینئر جرنلسٹ گرفتار، نقد رقم، فحش سی ڈیز ضبط

چھتیس گڑھ میں سینئر جرنلسٹ گرفتار، نقد رقم، فحش سی ڈیز ضبط

غازی آباد ؍ رائے پور ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر جرنلسٹ ونود ورما کو چھتتیس گڑھ پولیس نے آج رات کے پچھلے پہر 3:30 بجے غازی آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ ان پر بلیک میلنگ اور ڈرا دھمکا کر جبری وصولی کے الزامات ہیں۔ رائے پور کے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجیوشکلا نے کہا کہ اس صحیفہ نگار کے گھر سے تقریباً فحش فلموں کے تقریباً 500 سی ڈیز، دو لاکھ روپئے نقد، ایک پن ڈرائیو، ایک لیاپ ٹاپ اور ایک ڈائری ضبط کی گئی۔ ونود ورما نے جو پہلے بی بی سی ہندی سرویس اور اب اجالا کیلئے کام کرچکے ہیں، یہ دعویٰ کیا کہ چھتیس گڑھ پولیس ان سے خوش نہیں تھی کیونکہ ان کے پاس چھتیس گڑھ کے ایک وزیر کی ’’سیکس سی ڈی‘‘ تھی۔ اندراپورم پولیس اسٹیشن سے عدالت کو منتقلی کے موقع پر سی ڈیز بنانے کے الزام سے متعلق ایک سوال پر ورما نے جواب دیا کہ ’’میرا صرف پن ڈرائیو ہے اور کچھ نہیں۔ سی ڈیز میری نہیں ہیں۔ ان سی ڈیز سے مجھے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ سی ڈی تو عام ڈومین پر ہے‘‘۔ ورما کو قومی دارالحکومت کے مضافات کے اندرا پورم میں واقع مہاگن اپارٹمنٹ سے اٹھا لیا گیا تھا۔ غازی آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایچ ایف سنگھ نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے ضلع غازی آباد میں پانڈری پولیس اسٹیشن نے اس صحیفہ نگار کے خلاف بلیک میلنگ اور ڈرا دھمکا کر رقم بٹورنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ کا نام پرکاش بجاج ہے۔ شکلا نے کہا کہ ’’پرکاش بجاج نے پانڈری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ ایک نامعلوم شخص اس کو فون پر ہراساں کررہا ہے، جس نے کہا تھا کہ اس کے پاس اس (پرکاش) کے مالک کا سی ڈی موجود ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT