Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں ماقبل رائے دہی، دو ٹفن بم برآمد

چھتیس گڑھ میں ماقبل رائے دہی، دو ٹفن بم برآمد

رائے پور ۔ 16 ۔اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی فورسس اور انتخابی ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کیلئے ماؤسٹوں کی جانب سے نصب کئے گئے دو ٹفن بم چھتیس گڑھ کے گڑبڑ زدہ کنکیر ڈسٹرکٹ میں پائے گئے ۔ یاد رہے کہ چھتیس گڑھ میں کنکیر ان تین لوک سبھا حلقوں میں شامل ہے جہاں دوسرے مرحلہ کیلئے کل رائے دہی ہوگی ۔ پولیس نے بتایا کہ اسی دوران نارائن پور ڈسٹرکٹ سے متعدد جرائم میں ملوث دو نکسلائٹس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ ا یک سینئر پولیس آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ 10 کیلو وزنی دو ٹفن بم (فی بم دس کیلو) نند گاؤں ۔ نیندرا روڈ پر واقع دو مقامات سے برآمد کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT