Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں ماویسٹوں کا سرنگ دھماکہ، 3دیہاتی ہلاک

چھتیس گڑھ میں ماویسٹوں کا سرنگ دھماکہ، 3دیہاتی ہلاک

رائے پور ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ میں ضلع نارائن پور کے گھنے جنگل میں ماویسٹوں کے سرنگ دھماکے میں 2 خواتین اور ایک کمسن لڑکی ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس ( بستر رینج ) ایس آر پی کلوری نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شام نارائن پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع جنگل میں پیش آیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمنار گاؤں کے بعض دیہاتی بشمول خواتین اور بچے اس علاقہ سے گذر رہے تھے جہاں پر سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ گوڈا گاؤں کے قریب چھپائے گئے ایک دھماکو آلہ پر انہوں نے قدم رکھدیا ۔ جس کے ساتھ دھماکہ میں 2 خواتین اور ایک 15 سالہ لڑکی برسر موقع ہلاک ہوگئے اور 3 مزید خواتین ، ایک 2 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگئے ۔ اس واقعہ کی اطلاع کل شب اس وقت موصول ہوئی جب زخمیوں کو نارائن پور ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ۔ سیکوریٹی فورسیس کو فی الفور جائے وقوع روانہ کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم روانہ کردیا ہے جب کہ زخمیوں کا علاج نارائن پور ہاسپٹل میں جاری ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے بتایا کہ ماویسٹوں نے یہ دھماکو آلہ سیکوریٹی فورسیس کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا ہوگا ۔ جس کی زد میں اکثر و بیشتر دیہاتی اور سیکوریٹی فورسیس آجاتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT