Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں ماو نوازوں کا حملہ ، مہلوکین میں کرناٹک کا سی آر پی ایف کانسٹبل شامل

چھتیس گڑھ میں ماو نوازوں کا حملہ ، مہلوکین میں کرناٹک کا سی آر پی ایف کانسٹبل شامل

ہاسن ، 14مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے ضلع سکمامیں ماو نوازوں کے حملے میں ہلاک سی آر پی ایف کانسٹبل چندرا کا تعلق کرناٹک کے ہاسن ضلع کے ارکل گوڈو تعلقہ کے ہاراداور گاوں سے ہے ۔ چند سال پہلے اس نے سی آر پی ایف میں ملازمت اختیار کی تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ والدین اور دو بھائی شامل ہیں۔ ایک سال پہلے چندرا کی شادی ارکل گوڑو تعلقہ کے ماراگؤدنا ہلی کے رہنے وا لی پرتھوی سے ہوئی تھی۔ اس کی اہلیہ 7ماہ کی حاملہ ہے ۔منگل کی شب اس واقعہ کی اطلاع اس کے خاندان کو ملی جو ہنوز سکتہ سے باہر نہیں نکل پائے ۔ دیہاتیوں نے کہا کہ 8مارچ کو وہ گھر میں داخلے کی تقریب میں حصہ لینے کے لئے گاوں پہنچا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT