Wednesday , December 19 2018

چھتیس گڑھ میں نا بالغ لڑکی کی عصمت ریزی

رائے پور ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع درگ میں 4 نوجوانوں نے ایک 13 سالہ لڑکی کا اغواء اور اجتماعی عصمت ریزی کردی ۔ پولیس نے بتایا کہ بھیلائی ریجن کے علاقہ کھوکہ میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں 2 ملزمین ملیکت سنگھ ( 24 سال ) اور روی چوہان ( 19 سال ) کو کل شام گرفتار کرلیا گیا جب کہ دیگر ملزمین کو شناخت کے بعد گرف

رائے پور ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع درگ میں 4 نوجوانوں نے ایک 13 سالہ لڑکی کا اغواء اور اجتماعی عصمت ریزی کردی ۔ پولیس نے بتایا کہ بھیلائی ریجن کے علاقہ کھوکہ میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں 2 ملزمین ملیکت سنگھ ( 24 سال ) اور روی چوہان ( 19 سال ) کو کل شام گرفتار کرلیا گیا جب کہ دیگر ملزمین کو شناخت کے بعد گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی متعلم چھٹویں جماعت ایک قریبی دکان سے مکان واپس آرہی تھی کہ دو موٹر سیکلوں پر سوار 4 نوجوان اس لڑکی سے رجوع ہو کر لفٹ کی پیشکش کی ، اور اس لڑکی کو ایک ویران مقام پر لیجا کر ملیکت اور روی نے عصمت ریزی کی ۔ بعد ازاں یہ چاروں ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے ۔ لڑکی نے مکان پہنچ کر اپنی والدہ کو اس واقعہ سے مطلع کیا ۔ ابتداء میں انہوں نے پولیس میں شکایت سے انکار کردیا لیکن چند دنوں کے بعد پولیس میں شکایت کروائی ۔ جس کی بناء پر 2 ملزمین کو کل گرفتار کرلیا گیا اور دیگر دو مفرور ملزمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔

زانی کو قید بامشقت کی سزاء
مابیا (اترپردیش)۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے گزشتہ سال ایک 13 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں ایک شخص کو 10 سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشرا مرپال سنگھ نے ملزم سونو چوہان پر 5000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے جس نے 2 جون 2014 ء کو علاقہ بندیش میں لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT