Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کا گھات لگاکر حملہ، اسپیشل ٹاسک فورس عہدیدار ہلاک

چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کا گھات لگاکر حملہ، اسپیشل ٹاسک فورس عہدیدار ہلاک

چھتیس گڑھ 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ میں انتہا پسندی سے متاثرہ ضلع بیجاپور میں آج سکیوریٹی فورسیس پر نکسلائٹس نے گھات لگاکر حملہ کردیا جس میں اسپیشل ٹاسک فورس کا ایک عہدیدار ہلاک اور ایک جوان شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ کا یہ واقعہ 2 بجے شب اُس وقت پیش آیا جب علاقہ دربھا میں قومی شاہراہ نمبر 30 پر خصوصی ٹاسک فورس ایک خصوصی کارروائی کیلئے پہونچی تھی۔ آج کے نکسلائٹس حملہ کا مقام علاقہ جیرام گھٹی سے بالکل قریب ہے جہاں پر ماؤسٹوں نے مئی 2013 ء میں کانگریس لیڈروں کے قافلہ پر یلغار کردی تھی جس میں 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس دیپانشو کابرائے نے بتایا کہ آج کے حملہ میں اسسٹنٹ پلاٹون کمانڈر ایس ٹی ایف کرشنا پال سنگھ ہلاک اور کانسٹبل سنتوش یادو زخمی ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT