Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کے دھماکہ کا منصوبہ ناکام

چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کے دھماکہ کا منصوبہ ناکام

رائے پور ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ میں انتہاء پسندی سے متاثرہ ضلع نارائن پور میں آج رکن پارلیمنٹ دنیش کشیپ کے دورہ سے عین قبل ایک طاقتور ٹفن بم دستیاب ہوا ہے ۔ سینئیر پولیس عہدیدار نے بتایا انڈو ۔ تبت بارڈر پولیس اور مقامی پولیس کی مشترکہ ٹیم مسٹر کشیپ جو کہ بستر حلقہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ میں دورہ کے پیش نظر سڑکوں پر گشت کررہی تھی ۔ جس کے دوران سیکوریٹی عملہ کو ایک تار ( وائیر ) نظر آیا اور اسے ایک پل کے نیچے دھماکو آلہ سے جوڑ دیا گیا ۔ پولیس کی ٹیم نے فی الفور دھماکہ آلہ کو ناکارہ بنادیا ۔۔
شیوپال کی اکھیلیش سے ملاقات، ملائم سنگھ خاندان کا اتحاد
لکھنؤ ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ان میں اختلافات کی خبروں کے دوران شیوپال یادو نے جو سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے بھائی ہیں، آج اپنے بھتیجے چیف منسٹر اکھیلیش یادو سے ان کی سرکاری قیامگاہ پر ملاقات کی جس کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ ملائم سنگھ خاندان متحد ہے۔

TOPPOPULARRECENT