Thursday , December 13 2018

چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹس کے متواتر حملے ‘ 6 پولیس اہلکار ہلاک ‘8 زخمی

رائے پور 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے تحریب کاری سے متاثرہ اضلاع میں نکسلائیٹس کے متواتر حملوں میں چھ سکیوریٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 8 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ نکسلائیٹس سے متاثرہ ان اضلاع میں گذشتہ تین دن میں ماویسٹوں نے کئی حملے کئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ آج ایک کارروائی کرتے ہوئے ماؤیسٹوں نے دنتے واڑہ ضلع میں ایک سرنگ شکن گاڑی

رائے پور 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے تحریب کاری سے متاثرہ اضلاع میں نکسلائیٹس کے متواتر حملوں میں چھ سکیوریٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 8 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ نکسلائیٹس سے متاثرہ ان اضلاع میں گذشتہ تین دن میں ماویسٹوں نے کئی حملے کئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ آج ایک کارروائی کرتے ہوئے ماؤیسٹوں نے دنتے واڑہ ضلع میں ایک سرنگ شکن گاڑی کو اڑا دیا جس کے نتیجہ میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے اور آٹھ دوسرے زخمی ہوئے ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ کنکیر ضلع میں پیش آئے ایک واقعہ میں بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک ہوگیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس ( بستر رینج ) ایس آر پی کلوری نے بتایا کہ نکسلائیٹس نے دنتے واڑہ میں چولنار ۔ کراندول روڈ پر دھماکہ کیا تھا جبکہ سکیوریٹی اہلکاروں کی جانب سے وہاں پٹرولنگ کی جا رہی تھی ۔ یہاں سڑک کی تعمیر کے کام کی نگرانی کیلئے پٹرولنگ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ یہاں تعمیراتی مزدوروں کی حفاظت کیلئے پولیس گاڑی روانہ کی گئی تھی جس میں چھتیس گڑھ مسلح فورس اور ضلع فورس کے 13 جوان سوار تھے ۔ کیمپ سے اس گاڑی نے 2.5 کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کرلیا تھا جس کے بعد سکیوریٹی فورسیس کٹھیا پاڑا گاوں پہونچے ۔ اسی وقت ماویسٹوں کی جانب سے دھماکہ کیا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی ۔ تاہم کچھ زخمی پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں ماؤیسٹ وہاں سے فرار ہوگئے ۔ اس واقعہ کے فوری بعد وہاں اضافی پولیس دستے راونہ کردئے گئے ہیں اور زخمیوں کو کراندول ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں ڈرائیور بھی شامل تھا ۔ چار زخمی کراندول ہاسپٹل میں علاج کے دوران چل بسے ۔ کرندول کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر ایم زیڈ بیگ نے کہا کہ ایک اور جواب جسے دوسرے زخمیوں کے ساتھ جگدلپور منتقل کیا گیا تھا میڈیکل کالج جگدلپور کے دواخانہ میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو بعد ازاں ہیلی پاٹر کے ذریعہ جگدلپور سے رائے پور منتقل کیا گیا اور یہاں ایک دواخانہ میں ان کا علاج چل رہا ہے ۔ مہلوکین میں کانسٹیبلس جئے پرکاش پاسوان ‘ علاء الدین اور بنشی دھر شامل ہیں جن کا چھتیس گڑھ مسلح پولیس سے تعلق بتایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کانسٹیبل شیوا کاشیپ ( ڈرائیور ) اور اسسٹنٹ کانسٹیبل للو پردھان بھی مہلوکین میں شامل ہیں۔ آئی جی نے بتایا کہ علاقہ میں ماؤیسٹوں کی تلاش کیلئے مہم شروع کردی گئی ہے ۔اس دوران اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے اس اندیشے کا اظہار کیا کہ آئندہ ایام میں ماؤیسٹوں کی جانب سے مزید حملے کئے جاسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ریاستوں کو ضروری اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT