Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹس کے 3دھماکے‘4زخمی

چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹس کے 3دھماکے‘4زخمی

رائے پور ۔ 7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلعی ریزروگارڈ کے دو ارکان عملہ اور دو خواتین آج پریشر بم دھماکوں سے زخمی ہوگئے جو نکسلائٹس نے نصب کئے تھے ۔ چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع بیجاپور میں دو علحدہ مقامات پر یہ پریشر بم دھماکہ سے پھٹ پڑے ۔ پولیس عہدیداروں نے کہاکہ چار افراد تین مختلف دھماکوں میں جو گنگلور اور ڈھائی رام گڑھ میں ہوئے تھے ‘ زخمی ہوئے ۔ مبینہ طور پر یہ ترقی یافتہ پریشر بموں کے دھماکہ تھے جو پسنر دیہات کے مضافات میں نصب کئے گئے تھے ۔ زخمی کو علاج کیلئے رائے پور منتقل کیا گیا ۔ایک اور واقعہ میں ایک ڈی آر جی کانسٹبل شنکرپلس زخمی ہوگیا جب کہ دیہات برجی کے قریب دھماکہ ہوا ‘اسے بھی علاج کیلئے رائے پور منتقل کیا گیا ۔تیسرے واقعہ میں ڈی آر جی جوان راجو کڑتی معمولی سا زخمی ہوا جبکہ پریشر بم بہرام گڑھ میں دیہات بریا بھومی کے قریب جنگل میں پریشر بم دھماکہ ہوا ۔ عہدیداروں کے بموجب یہ تمام دھماکے ایک ایسے وقت ہوئے جب کہ فوجی مخالف ماؤسٹ کارروائیوں کے بعد واپس ہورہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT