Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں چار ماؤیسٹ گرفتار ‘ دو خود سپرد

چھتیس گڑھ میں چار ماؤیسٹ گرفتار ‘ دو خود سپرد

رائے پور 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چار ماؤیسٹوں بشمول ایک کمانڈر کو آج چھتیس گڑھ کے بستر علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ علاقہ ماؤیسٹوں کے تشدد سے متاثرہ سمجھا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں دو دیگر ماؤیسٹوں نے خود سپردگی بھی اختیار کرلی جن کے سروں پر حکومت نے انعام کا اعلان کیا تھا ۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سرجیت اتری نے بتایا کہ ایک کٹر ماؤیسٹ کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جبکہ وہ کونڈاگاوں ضلع میں جنگل میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔ کل سے چھتیس گڑھ مسلح فورس اور ضلع پولیس کی مشترکہ ٹیم اس علاقہ میں تلاشی مہم میں مصروف ہے ۔ کیجانگ گھوڑا پارا گاوں میں اس ٹیم کو ایک مشتبہ ماؤیسٹ بھاگتے ہوئے دھائی دیا ۔ اس کا تعاقب کیا گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار شدہ ماؤیسٹ کی 30 سالہ رائیجو عرف ونود کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جو کیجانگ جنا تنا سرکار گروپ کا کمانڈر بتایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر تین ماؤیسٹوں جیترام عرف سورج منڈاوی ‘ کیلے رام کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ دو ماؤیسٹوں نے ‘ جن کی گرفتار پر حکومت نے انعام کا اعلان کیا تھا ‘ ہتھیار ڈال دئے ہیں اور خود سپردگی اختیار کرلی ہے ۔

منی پور میں عصری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ ضبط
امپھال۔/3جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سیکوریٹی فورسس نے بشن پور ڈسٹرکٹ کے دور دراز علاقوں سے ہتھیاروں کی بڑی تعداد ضبط کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک تلاشی مہم کے دوران سیکوریٹی فورسیس نے عصری نوعیت کے ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی جن میں ایک اے کے 56اور ایک اے کے 47 رائفلس ، ایک راکٹ لانچر ، ایک .2رائفل، تین ریوالورس اور دیگر گولہ بارود شامل ہیں۔یہ ضبطی کرونگ لیک نامی علاقہ کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT