Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں 12 نکسلائٹس گرفتار

چھتیس گڑھ میں 12 نکسلائٹس گرفتار

رائے پور۔24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ میں بائیں بازو کی تخریب سے متاثرہ ضلع بیجاپور میں سی آر پی ایف کی 199 ویں بٹالین اور ضلع پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں کم سے کم 12 نکسلائٹوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس موہن گارگ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ان نکسلائٹوں کو گزشتہ روز بھائی رام گڈھ پولیس اسٹیشن کے حدود میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ ذرائع سے موصولہ اطلاعات پر سکیوریٹی فورسس نے بھائی رام گڈھ کے اندرونی جنگلاتی علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی تھی۔ 12 گرفتار شدگان میں بشمول ایک خاتون ہے۔

TOPPOPULARRECENT