Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں 4 نکسلائٹس کا انکاؤنٹر پولیس اور انتہا پسندوں میں گھمسان لڑائی

چھتیس گڑھ میں 4 نکسلائٹس کا انکاؤنٹر پولیس اور انتہا پسندوں میں گھمسان لڑائی

رائے پور ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں پولیس کے ساتھ گھمسان لڑائی میں 4 نکسلائٹس بشمول ایک کمانڈر ہلاک ہوگئے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس بستر رینج مسٹر ایس آر پی کلوری نے بتایا کہ میرتور پولیس اسٹیشن کے حدود میں نکسلائٹس کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر آج صبح ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ کی ٹیم نے یہ کامیاب کارروائی انجام دی ۔ جس میں تقریبا 55 اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جب ہلورو اور ہکوا دیہاتوں کے درمیان جنگل کا محاصرہ کرلیا تو انتہا پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔ جس کے بعد دونوں طرف سے تقریبا ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ اور نکسلائٹس کے فرار ہوجانے کے بعد تلاشی لینے پر جائے وقوع سے 4 نعشیں اسلحہ و گولہ باورد کے ساتھ دستیاب ہوئیں ۔ مہلوکین میں ایک ماویسٹ بائیرام گڑھ ایریا کمیٹی ایکشن ٹیم کا کمانڈر رائیو شامل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT