Wednesday , December 12 2018

چھتیس گڑھ میں 63 نکسلائٹس نے ہتھیار ڈال دیئے

رائے پور ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے بستر علاقہ میں واقع نارائن پور ضلع میں 63 نکسلائٹس نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 400 کے قریب ہتھیار برآمد کرلئے ۔ پولیس کیلئے یہ سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ گزشتہ تین دہوں سے بستر میں بائیں بازو انتہا پسندی کی اس لعنت سے مسلسل مقابلہ کرنے والی پولیس کو راحت حاصل ہوئی۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے بتایا کہ تمام نکسلائٹس بنور پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود کو حوالہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT