Wednesday , December 19 2018

چھوٹا خانگی طیارہ حادثہ کا شکار، چار ہلاک

سانٹاکلارٹیا ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کیلیفورنیا کے ایک پہاڑی مستقر کے قریب ایک چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ خانگی طیارہ لاس اینجلس سے 73 کیلو میٹر دور ایک دوردراز کے مستقر کین پان میں حادثہ کا شکار ہوکر دو ٹکڑے ہوگیا اور اس کا ملبہ آس پاس کے علاقہ میں پھیل گیا۔ دریں اثناء آتش فرو محکمہ نے چار افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق کی ہے جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ سنگل انجن والا طیارہ Cirrus YK-30 تھا جسے عام طور پر تجرباتی پروازوں کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT