Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / چھوٹا راجن اور دیگر تین جعلی پاسپورٹ مقدمہ میں گرفتار

چھوٹا راجن اور دیگر تین جعلی پاسپورٹ مقدمہ میں گرفتار

مجرمین میں چھوٹا راجن کے علاوہ تین سبکدوش سرکاری ملازمین بھی شامل، سزاؤں کا آج تعین
نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گینگسٹر چھوٹا راجن اور تین سبکدوش سرکاری ملازمین کو آج ایک خصوصی عدالت نے جعلی پاسپورٹ مقدمہ میں مجرم قرار دیا۔ خصوصی جج بریندر کمار گوئل نے چھوٹا راجن کو کئی جرائم بشمول قیمتی صیانت میں جعلسازی جو قانون تعزیرات ہند کے تحت اعظم ترین سزا عمر قید کی گنجائش رکھتی ہے، قرار دیا۔ اُن کے علاوہ دیگر افراد جنھیں مجرم قرار دیا گیا تین سبکدوش سرکاری ملازمین جئے شری دتاترے راہتے، دیپک نٹورلال شاہ اور للیتا لکشمنن ہیں۔ راجن فی الحال تہاڑ جیل میں قید ہے۔ دیگر تین افراد ضمانت پر رہا ہیں، اُنھیں عدالت کے اِس فیصلہ کے اعلان کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت کل مجرموں کی سزا کا اعلان کرے گی۔ عدالت نے 28 مارچ کو اِس مقدمہ میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ مبینہ طور پر چھوٹا راجن نے ایک جعلی پاسپورٹ اِن تین سبکدوش سرکاری عہدیداروں کی مدد سے موہن کمار کے نام سے حاصل کیا تھا۔ لکشمنن نے ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر مقدمہ کی سماعت بنگلورو منتقل کرنے کی گزارش کی تھی لیکن اُس کی درخواست 9 جنوری کو مسترد کردی گئی کیوں کہ ایک مقامی ضلعی عدالت میں بھی مقدمہ کی سماعت جاری ہے۔ درخواست کے زیرالتواء رہنے کے دوران ہائیکورٹ نے فیصلہ کو زیرالتواء رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ تحت کی عدالت نے مقدمہ کی سماعت کی تھی۔ بعدازاں ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کردی۔ تمام چار افراد کو قانون تعزیرات ہند کی دفعات 420 (دھوکہ دہی) ، 471 (ایک حقیقی دستاویز ظاہر کرتے ہوئے جعلی دستاویز کی پیشکش) ، 468 (دھوکہ دہی کے مقصد سے جعلسازی) ، 467 (قیمتی تمسکات یا وصیت میں جعلسازی) ، 419 (تلبیس شخصی کے ذریعہ دھوکہ دہی) اور 120B (مجرمانہ سازش) اور دفعہ 12 قانون پاسپورٹ کے تحت جو جرائم اور جرمانوں کے بارے میں ہے، مجرم قرار دیا گیا۔ 27 سال تک مفرور رہنے کے بعد 55 سالہ گینگسٹر کو ہندوستان کی تحویل میں لیا گیا ہے۔ وہ قبل ازیں مفرور دہشت گرد داؤد  ابراہیم کے قریبی بااعتماد ساتھی تھے۔ انھیں 70 سے زیادہ مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے ہندوستان منتقل کیا گیا۔ یہ مقدمات دہلی اور ممبئی میں قتل، دھمکیاں دے کر رقومات کی وصولی اور منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق ہیں۔ چھوٹا راجن کو بالی میں اکٹوبر 2015 ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں اُسے ملک سے خارج کرکے ہندوستان کی تحویل میں دے دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT