Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / چھوٹا راجن کو ملک لانے میں تاخیر انٹرنیشنل ایرپورٹ بند

چھوٹا راجن کو ملک لانے میں تاخیر انٹرنیشنل ایرپورٹ بند

بالی ۔ 3 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو ہندوستان واپس لانیمیں تاخیر ہورہی ہے کیونکہ انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑنے سے اس کی راکھ ساری فضاء میں پھیل گئی جس کی وجہ سے ایرپورٹ بند کردیا گیا۔ 55 سالہ چھوٹا راجن کو خصوصی طیارہ کے ذریعہ آج رات ہندوستان لایا جانے والا تھا۔ پولیس میجر پانڈے سوگیرتا نے بتایا کہ حوالگی میں کل تک کی تاخیر ہورہی ہے کیونکہ یہ قریبی جزیرہ میں آتش فشاں پھٹ پڑنے کے بعد ایرپورٹ بند کردیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر موسم سازگار ہو تو توقع ہے کہ چھوٹا راجن کو کل ہندوستان لایا جائے گا۔ قبل ازیں جکارتہ انٹرپول نے توثیق کی کہ چھوٹا راجن کو جسے بالی میں گرفتار کیا گیا تھا ، آج رات ہندوستان کے حوالے کردیا جائے گا۔ ہندوستان میں دہلی پولیس اسپیشل سیل کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے سی بی آئی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی اور سیکوریٹی انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT