Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / چھوٹا راجن کی بہنوں کی درخواست پر غور کرنے سی بی آئی کو عدالت کی ہدایت

چھوٹا راجن کی بہنوں کی درخواست پر غور کرنے سی بی آئی کو عدالت کی ہدایت

نئی دہلی /13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی بہنوں کی درخواست پر غور کیا جائے، جو تفتیش کے لئے سی بی آئی کی تحویل میں ہے۔ عدالت نے کہا کہ چھوٹا راجن کی بہنوں نے ’’بھائی دوج‘‘ کے موقع پر 27 سال بعد اپنے بھائی چھوٹا راجن سے ملاقات اور انھیں آشرواد دینے کی اجازت کی خواہش کی ہے۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران خصوصی سی بی آئی جج ونود کمار نے سنیتا سکھارام چاوان اور ان کی بڑی بہن مالنی سکپال سے خواہش کی کہ وہ اپنی درخواست کے ساتھ سی بی آئی کے تحقیقاتی عہدہ دار سے ربط پیدا کریں۔ چھوٹا راجن کی بہنوں کے مشیر قانونی راجیو جے نے عدالت سے خواہش کی کہ سی بی آئی کو صیانتی اندیشے پیش نظر رکھتے ہوئے چھوٹا راجن کی بہنوں کی درخواست پر غور کرنے کی خواہش کی، جس پر سی بی آئی کے خصوصی جج نے ہدایت جاری کردی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT