Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / چھوٹا راجن کی سی بی آئی تحویل میں توسیع

چھوٹا راجن کی سی بی آئی تحویل میں توسیع

نئی دہلی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی سی بی آئی تحویل میں تین دن کی توسیع کی گئی ہے ۔ زمبابوے میں ہندوستانی مشن سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر مبینہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے مقدمہ میں چھوٹا راجن کی سی بی آئی تحویل ختم ہوگئی چنانچہ آج اُسے سی بی آئی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں 19 نومبر تک تحویل میں دیدیا گیا ۔ چھوٹا راجن کو انڈونیشیا سے ملک لایا گیا ہے اور سی بی آئی نے اُسکے خلاف دھوکہ دہی ، جعلسازی و پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے علاوہ کرپشن کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT